the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے عالیشان مکان کے مناسب پیسے نہ ملنے پر اسے ایک دلچسپ انداز میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لنکا شائر کے رہائشی اس مالک مکان نے مکان کو فروخت کرنے کے لیے مکان کے لاکھوں ٹکٹ چھپوائے ہیں اور ہر ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ڈالر (250 روپے) رکھی ہے، مالک مکان نے 5 لاکھ ریفل ٹکٹ چھاپے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس سال اگست تک فروخت ہو جائیں گے۔ انہوں نے 2011 میں یہ مکان 544,000 ڈالر میں خریدا تھا جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے پانچ کروڑ کے برابر ہے تاہم وہ مکان کے قرض اور قسطوں میں پھنس گئے۔

اس گھر میں 6 بیڈروم، ایک باورچی خانہ، ایک سینما روم، بال روم اور 6 کاروں کی پارکنگ موجود ہے جس کی قیمت پہلے انہوں نے 10



لاکھ ڈالر لگائی جس میں کسی نے دلچسپی نہ لی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ اسے فروخت کرنے کی کوشش کی اور 2 لاکھ ڈالر کی رقم بھی کم کر دی تاہم اس بار بھی کسی نے اس مکان میں دلچسپی نہیں لی تو آخر کار انہوں نے اسے بیچنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا۔

مالک مکان نے گھر کی فروخت کے لیے آن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع کر دی ہے اور اس طرح سے وہ پر امید ہیں کہ یکم اگست 2017 کی قرعہ اندازی سے قبل ان کے 5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو جائیں گے جن میں سے جس کے نام یہ گھر نکلے گا وہ اسے سونپ دیں گے۔ اس سال فروری تک وہ پہلے ہی ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ بیچ چکے ہیں تاہم انہیں ذرائع ابلاغ نے غیر معمولی طور پر اہمیت دی ہے جس سے ان کے ٹکٹوں کی فروخت اور بڑھ رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.